متحدہ عرب امارات رواں سال اپنا قومی دن یوم اتحاد کے نام سے منا رہی ہے یواےای میں مقیم پاکستان کمیونٹی کا سب سے بڑا پروگرام ابوظہبی میں منعقد ہوا.
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کیجانب سے پروقار تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کے نئے اماراتی نغمہ پیش کیا جس کی پہلے سے دھوم مچی ہوئی ہے.رحیم شاہ کے اس گانے پراماراتی بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے.
مقامی شاعر شہاب الدین شہاب کی جانب سے لکھے گئے اماراتی نغمے کو معروف گلوکار رحیم شاہ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا .تقریب میں گلگت بلتستان کے ازادی کے دن اور پاکستان سے الحاق کی یاد کو بھی خصوصی جگہ دی گئی گلگت بلتستان کے خوبصورت روایتی رقص نے پروگرام کی خوبصورتی میں مزید رنگ بھر دئیے.
پروگرام میں لیجنڈری سنگر رحیم شاہ نے اپنی مسحور کن اواز میں اردو پشتو اور پنجابی میں خوبصورت گانوں کے ساتھ سامعین کے دل جیت لئے ۔امارات اور پاکستان کی لازاوال دوستی کا یہ خوبصورت مظہر ابوظہبی کی فضاوں میں پیار و محبت اور بھائی چارے کی خوبصورت یادیں نقش کرکے چلا گیا۔