شامی صدر بشارالاسد حکومت کے دھڑن تختے کے بعد متعدد یورپی ممالک نے شامی پناہ کی درخواستیں منجمد کر دیں۔
کچھ یورپی ممالک نے الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی باشندوں کی پناہ کی درخواستوں کو اگلے نوٹس تک روک دیا ہے۔ ان ممالک میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، ناروے، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن، بیلجیم، فرانس اور ہالینڈ شامل ہیں۔
فیڈرل آفس فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجیز (BAMF) کے اعداد و شمار کے مطابق، شام اس سال جرمنی میں پناہ کے متلاشیوں کیلئے سرفہرست ملک تھا جہاں نومبر کے آخر تک 72,420 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایجنسی نے کہا کہ پناہ کے متلاشی درخواستوں میں تقریباً 47,270 غیر فیصلہ کن ہیں۔