مجاہدین روزانہ اسرائیلی آرمی کو جہنم واصل کررہے ہیں:حماس ترجمان خالد قدومی

ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین روزانہ اسرائیلی آرمی کو جہنم واصل کررہے ہیں، اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملادیا۔حماس کے ترجمان خالد قدومی نے ’’الاقصیٰ ملین مارچ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے سارے غرور کو خاک میں ملادیا ہے، ایک سال سے زائد عرصے کے باوجود حماس کے مجاہدین پر عزم ہیں۔

ایک سال سے زائد عرصے سے اہل غزہ و فلسطین جنگ کا شکار ہیں، 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔خالد قدومی کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ اور ہزاروں شدید زخمی ہیں، حماس کے مجاہدین طوفان کے نظریے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

دریں اثنا امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا ’’الاقصیٰ ملین مارچ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں 42 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جانا پڑا تو ہم جانے کے لیے تیار ہونگے، اسرائیل گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے، کل پورے ملک کےعوام فلسطین سے اظہاریکجہتی کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں