محسن نقوی کی زیر قیادت سکول اور جونئیر کرکٹ کے نئے دور کا آغاز

پی سی۔بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پاکستان بھر کے 1400 سکولز کی شرکت، تاریخ میںٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوں گے اور اس پروگرام میں 2900 میچز پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

منتخب سکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 2900 میچز کھیلے جائیں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کی سربراہی میں سکول اور جونئیر سطح پر کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکول کرکٹ کو قومی کرکٹ کی بنیاد قرار دیتے ہوۓ کہا کہ پاکستان بھر کے 1400 سکولز سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال 21 ہزار طلبہ سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوں گے اور اس پروگرام میں 2900 میچز کھیلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1400 سکولز میں سے 50 بہترین ٹیمیں پی سی بی اپنائے گا۔ منتخب سکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 21 ہزار بچوں کی انفرادی کارکردگی بھی مانیٹر کی جائے گی۔ سکول کرکٹ کے لیے الگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ سکول کرکٹ کو سالانہ نہیں مستقل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سکول کرکٹ پروگرام میں گوادر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کی اکیڈمی میں تقریبا25 بچوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولز کی تعداد 1400 سے بڑھا کر 2000 تک لے جانے کا ہدف ہے۔ طویل المدتی ہدف سکول کرکٹ کو 3000 سے 5000 اسکولز تک پہنچانا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مسئلہ سہولیات اور رسائی کا ہے، اسکول کرکٹ کی کوریج سے دور دراز علاقوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی کے تقریباً 70 گراؤنڈز دوبارہ بورڈ کے پاس آچکے ہیں۔ حیدرآباد سٹیڈیم کی بحالی کے لیے سندھ حکومت سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول کرکٹ کی کامیابی پی سی بی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوشش سے ممکن ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

عالیان سلمان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا اور کرکٹرز اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے۔جہانگیر بلال کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنے اہلِ خانہ کی مالی معاونت بھی کر سکیں گے۔ رضوان اللّٰہ نے چیئرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انعامات اور سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑی حوصلہ افزائی ہے۔