مس اے آئی مقابلۂ حسن کیلئے 10 ماڈلز منتخب

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ماڈلز کے درمیان مقابلۂ حسن کیلئے 10 ماڈلز کو منتخب کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مئی 2024 سے شروع ہونے والے مقابلے کے لیے اے آئی کی مدد سے تیار کردہ 1500 ماڈلز کے نام بھیجے گئے تھے جن میں سے 10 ڈیجیٹل ماڈلز کو منتخب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اے آئی ماڈلز کا تعلق ترکیہ، پرتگال، بنگلادیش، فرانس اور دیگر ممالک سے ہے اور جنہیں حقیقت کا روپ دینے کے لیے کافی محنت بھی کی گئی ہے۔

یہ 10 اے آئی ماڈلز 20 ہزار ڈالرز انعام کے لیے مقابلہ کریں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان اے آئی ماڈلز کو بنانے والے افراد ان کی آواز، تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، ان ماڈلز کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بھی موجود ہیں جہاں ان کی سیکڑوں تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔

مختلف ناموں سے بنائی گئی ان اے آئی ماڈلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں