مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

مستونگ (نمائندہ خصوصی) — مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکا سپیزنڈ مستونگ کے قریب اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ ٹریک پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں