مسجد الحرام کے کیمرہ مین کی کمال مہارت نے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو چھو لیا ہے کیمرہ مین نے مسجد الحرام کے مینار پر نصب ہلال کے درمیان سے آسمان پر چمکتے چاند کے منظر کو انتہائی مہارت سے پیش کیا ہے.
حرمین شریفین کے سوشل میڈیا سائٹس پر ماہر فوٹو گرافر کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر کو پیش کیا گیا ہے جس میں فوٹو گرافر نے مسجد الحرام کے مینار پر نصب ہلال اور آسمان پر چمکتے چاند کو ایک ساتھ منظر میں پیش کیا ہے جس کو دنیا بھر میں مقیم لاکھوں مسلمان پسند کر رہے ہیں.