مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)معروف بین الاقوامی فیشن پلیٹ فارم روایات لندن کی جانب سے 25 اور 26 جولائی 2025 کو کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں شاندار ڈیزائنرز ایگزیبیشن اور فیشن شوز کا انعقاد کیا گیا۔
25 جولائی جمعہ کے دن صرف نمائش کیلئے مختص تھا۔جو سہ پہر 3 بجے سے رات 9:30 بجے تک صرف اپائنٹمنٹ پر دستیاب رہیں۔
26 جولائی ہفتہ کوتمام دن کی نمائش کے ساتھ حیات پیلس ہوٹل میں دو فیشن شوز منعقد کیے گئے — پہلا شو 3 بجے اور دوسرا شام 7 بجے منعقدکیاگیا۔

ڈیزائنرز نمائش میں شرکت کیلئے مفت رجسٹریشن اور فیشن شوز کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئےلنک موجودتھے جہاں سے سہولت حاصل کی جاسکتی تھی۔
OPI، Wella بیوٹی پارٹنرزکے طورپرتقریب میں شریک رہے اسی طرح ہیئر و میک اپ عثمان بھٹی کے ذمے رہا۔کھانے کی میزبانی ہاٹ اسپاٹ کیفےنے نبھائی ۔ TNBTPRکے پاس پی آررہی اورمریم مرتضیٰ نے کینیڈین PR و ایونٹ کوآرڈینیٹرکی ذمہ داری سنبھالی تمام تقریب کااہتمام روایات لندن نے کیا ۔
سٹائل ڈائریکٹرصائمہ کرن اورشوکے ڈائریکٹرعدنان انصاری تھے جبکہ تمام سیٹ ڈیزاننگ مینگو ڈیکورز کینیڈانے کی تھی ۔اس فیشن ایونٹ نے جنوبی ایشیائی اور بین الاقوامی ثقافتی فیشن کی جھلک پیش کی، جہاں معروف ڈیزائنرز، ماڈلز، اور اسٹائلسٹ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

