مسی ساگا میں امید انٹرنیشنل کا سیمینار:مختلف شہروں سے کاروباری افراد کی شرکت

مسی ساگا (نمائندہ خصوصی) امید انٹرنیشنل کے زیر اہتمام “عملی مہارتیں، قابل عمل تعلیمی راستے اور کاروباریوں کیلئے سرکاری گرانٹ حاصل کرنے کے طریقے” کے عنوان سے ایک کامیاب سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مسیساگا سمیت اوشاوا اور کیلیڈن جیسے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صدارت عائشہ ارشد نے کی جبکہ کلیدی خطاب اور پریزنٹیشن بینکنگ ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سعید نے دی۔

ڈاکٹر فیصل سعید نے اپنے خطاب میں ذاتی اور پیشہ ورانہ اعتماد کی تعمیر،عملی کاروباری مہارتوں کا حصول، کاروباری افراد کیلئے قابل عمل تعلیمی راستے اورکینیڈا میں دستیاب سرکاری وسائل، گرانٹس، فنڈنگ اور سپورٹ نیٹ ورکس جیسےاہم موضوعات پر مفصل آگاہی فراہم کی.

سیمینار کے دوران شرکاء نے بھرپور دلچسپی اور سرگرم شرکت کا مظاہرہ کیا۔ سوال و جواب کے سیشن نے اس تقریب کو مزید بامقصد بنا دیا، جس سے حاضرین کو براہ راست رہنمائی اور وضاحت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

امید انٹرنیشنل کی صدر، عائشہ ارشد نے اختتامی کلمات میں کہا کہ “ہم اپنے ماہانہ سیمینارز کی کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ دور دراز سے آنے والے مہمانوں اور ڈاکٹر فیصل سعید کی علمی رہنمائی نے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔ ہم اپنی کمیونٹی کو علم، ہنر اور وسائل کے ذریعے بااختیار بنانے کے مشن پر کاربند ہیں۔”

یاد رہے کہ امید انٹرنیشنل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو تعلیم، ہنر کی ترقی اور معاونت کے ذریعے کمیونٹی میں ترقی، خود اعتمادی اور کامیابی کو فروغ دینے کیلئےکوشاں ہے۔ تنظیم آئندہ بھی ایسے با معنی اور نتیجہ خیز ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں