مسی ساگا ڈولفن کی شاندار فتح، BSL ڈویژن ون فائنل میں 6 وکٹوں سے کامیابی

مسی ساگا (نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں ہونے والے کرِسپی BSL 2025 ڈویژن ون فائنل میں مسی ساگا ڈولفن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے Sauga 6ers کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ 6ers نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 117 رنز بنائے، جواب میں ڈولفن نے 14.5 اوورز میں 121 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔

Sauga 6ers کی اننگز میں ہارکرن مان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈولفن کے علی فاروقی اور سعد احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے بیٹنگ لائن کو کمزور کر دیا۔ جواب میں عامر حمزہ حمید (39*) اور پروین دھل (37) نے ڈولفن کو شاندار کامیابی دلائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Sauga 6ers کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر روہن کنڈلاس نے 27 رنز بنائے جبکہ ہارکرن مان نے 32 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔ تاہم ڈولفن کے بولرز نے نپی تلی گیند بازی سے مسلسل وکٹیں حاصل کیں۔

علی فاروقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔سعد احمد نے 18 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔عمیر غنی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پروین دھل اور سندیپ کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح Sauga 6ers کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں مسی ساگا ڈولفن نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اوپنر نیتش کمار نے 4 گیندوں پر 12 رنز بنائے جبکہ پروین دھل نے 27 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سب سے نمایاں کارکردگی عامر حمزہ حمید کی رہی جنہوں نے 35 گیندوں پر ناقابلِ شکست 39 رنز بنائے۔ آخر میں نندو وشنو مدوپرم نے 10 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ ڈولفن نے 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر میچ اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ مسی ساگا ڈولفن نے BSL ڈویژن ون 2025 کی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ شائقین کرکٹ نے ڈولفن کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر داد دی اور ٹورنامنٹ کو کامیاب قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں