مسی ساگا:SKANS کےCEOعامر قریشی کااعجاز پرویا کے اعزاز میں عشائیہ

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)SKANS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی کی جانب سے وزیرآباد بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اعجاز پرویا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مسی ساگامیں منعقدہ ایک باوقار عشائیہ تقریب میں SKANS اسکول آف اکاؤنٹنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی نے وزیرآباد بار کے سابق صدر اعجاز پرویا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عشائیہ میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں محسن گورایہ، افتخار چیمہ، رانا اشرف، رانا اورنگزیب، ڈاکٹر ناصر وڑائچ، اشرف خان لودھی اور دیگر نمایاں وکلا و شخصیات شامل تھیں۔

تقریب میں اعجاز پرویا کی وکالت کے شعبے میں خدمات کو سراہا گیا اور ان کی قیادت میں بار کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔ مقررین نے اعجاز پرویا کی اصولی سیاست، پیشہ ورانہ دیانت داری اور وکلا برادری کیلئےان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ عشائیہ نہ صرف اعزاز کی تقریب تھی بلکہ وکلا اور معزز شہریوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ثابت ہوا۔ شرکاء نے عامر قریشی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے مثبت سماجی روابط پروان چڑھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں