مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)اندھیرے بادلوں کے اوپر روشنی موجود ہے، لیکن 29 جنوری ہمیں اس تاریکی کی یاد دلاتا ہے جو اب بھی باقی ہے.وہ رات جب کیوبیک سٹی کی مسجد میں چھ معصوم نمازیوں کو نفرت کے ایک ظالمانہ حملے میں قتل کر دیا گیا۔ان خیالات کااظہارقیصرڈارنے کیوبک سٹی مسجد میں 6لوگوں کے قتل ہونیوالوں کی یادمیںمنعقدہ تقریب میں کیا.قیصرڈارکوایرن ملز کیلئےاونٹاریو لبرل پارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما اور کمیونٹی آرگنائزر ہیں.
انہوں نے مزیدکہاہم ابراہیمہ باری، مامادو تانُو باری، خالد بلقاسمی، ابوبکر تھابتی، عبد الکریم حسن اور عزیز الدین صوفیان کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،وہ باپ، دوست اور کمیونٹی کے افراد جن کی زندگیاں بہت جلد چھین لی گئیں۔
یہ دن صرف سوگ منانے کا نہیں بلکہ ثابت قدمی کا دن بھی ہے، یہ دن اس بات کا عہد کرنے کا ہے کہ ہم نفرت کو اپنے مستقبل کی پہچان نہیں بننے دیں گے۔ میں اسلاموفوبیا کے خلاف کھڑا ہوں اور وسیع تر معنوں میں ہر قسم کے تشدد کے خلاف بھی۔ میں ایسے دنیا کی خواہش رکھتا ہوں جہاں کوئی بھی کمیونٹی خوف میں نہ جئے۔

