مسی ساگا:اونٹاریو لبرل پارلیمانی گروپ کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کااہتمام

مسی ساگا (نمائندہ خصوصی)اونٹاریو کے اونٹاریو لبرل پارلیمانی گروپ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا.افطار ڈنرڈکسی روڈپرواقع Village Tasteریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا .افطار ڈنر میں کمیونٹی رہنماؤں میں چیئرلبرل پارٹی اونٹاریو قیصرڈار،صفدرحسین،مظہرشفیق،رکن صوبائی اسمبلی جوناتھن ٹساؤ، بابا عرفان ملک،احسن ضیا،علی فخری،عادل شمجی،لوسیل کولارڈ،لی فیئرکلاف سمیت دیگر سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اونٹاریو کے اونٹاریو لبرل پارلیمانی گروپ کی جانب سے افطار ڈنرتقریب کے دوران ماہِ رمضان کی روح کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور سماجی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔اپنےپیغام میں ان کاکہناتھاکہ رمضان المبارک روحانی برکتوں، امن، سکون اور باہمی احترام کا مہینہ ہے، اور اس بابرکت موقع پر مسلم کمیونٹی کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہونا باعثِ مسرت ہے۔ اعلامیے میں کمیونٹی کی سماجی خدمات اور معاشرے میں مثبت کردار کو بھی سراہا گیا۔

رمضان المبارک لوگوں کیلئے امن، روحانی ترقی اور خاندانوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے گا، جبکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ رمضان المبارک کے موقع پر مسلم کمیونٹی کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس نوعیت کی تقریبات مختلف ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو قریب لانے اور معاشرتی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔