مسی ساگاایرن ملزسے چوتھی بارانتخاب میں حصہ لے رہی ہوں:لبرل امیدواراقراخالد

مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)میں مسی ساگاایرن ملزسے چوتھی بارالیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔لبرل جماعت کی وفاقی نشست کی امیدوار اقراخالدنے یہ بات اپنی انتخابی مہم کے آغازکے موقع پر’جنگ نیوزکینیڈا‘کے ساتھ خصوصی گفتگومیں بتائی۔

ایک سوال کےآپ دوبار ممبرپارلیمنٹ رہ چکی ہیں اوریہ چوتھی بارانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کینیڈا بہت مشکل میں ہے آپ کی جماعت کینیڈاکواس مشکل سے کیسے نکالے گی اس کے جواب میں اقراخالدنے کہاکہ صرف کینیڈاہی نہیں بلکہ پوری دنیااس وقت مشکل حالات سے گزررہی ہے۔

کینیڈاکواپنی سالمیت کابچائوکرناہے ،کینیڈاکواپنارہنے کے طورطریقے بچانے ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ مارک کارنی بالکل صحیح فردہیں جویہ سب کرسکتے ہیں ان کی مہارت اوران کاکمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کااندازایساہے کہ ہمیں چاہئے کہ ان کوسپورٹ کریں اورہم سب انفرادی طورپراپناحق اداکریں اورکینیڈاکوپھرمضبوط ملک بنائیں ۔

نمائندہ ’جنگ نیوزکینیڈا ‘اشرف خان سے گفتگوکرتے ہوئے اقراخالدنےدوسرے سوال کہ اونٹاریومیں صحت کی سہولیات کافقدان اورڈاکٹرزکی عدم دستیابی کے حوالے بتایاکہ ابھی اسی سال 2025میں وفاق نے ڈاکٹرزکی ٹرانسفرزکواونٹاریوکیلئے بڑھایاہے اورمیں اونٹاریوکی گورنمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ یہاں صحت کے مسائل پرسنجیدگی سے غورکریں ۔

میں ذاتی طوراس حق میں ہوں کہ انٹرنیشنل ماہرڈاکٹرزکی لائنسنگ کوزیادہ آسان کرناچاہئے کیونکہ لوگ ساری زندگی محنت سے اپناکریئربناتے ہیں اوریہاں کینیڈامیں آکراوبرچلارہے ہوتے ہیں.صرف ڈاکٹرزہی نہیں بلکہ دوسرے شعبوں سے بھی ماہرلوگ مختلف جگہوں پرکام کررہے ہوتے ہیں بلکہ میں یہاں اونٹاریوکی صوبائی حکومت کوپھرکہونگی کہ وہ ایسے لوگوں کیلئے آسانیاں پیداکریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں