اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)صوبائی وزیر برائے طویل مدتی دیکھ بھال نتالیاکوسنڈووانےمسی ساگامیں مقیم مسلم کمیونٹی کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام کیا۔اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈنے اس افطارڈنرمیں خصوصی طورپرشرکت کی ۔
اس موقع پرمیزبان نتالیاکوسنڈووانے مہمانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاہماری مسی ساگا کی آل سٹار ٹیم کی قیادت ایم پی پی مسی ساگا ایئر اینڈ میل شریف سباوی کر رہے ہیں۔یہاں میں آپ سب کوایک اوربات بتاناچاہونگی کہ شریف سباوی حال ہی میں کینیڈا کے ٹاپ 25 امیگرنٹس میں شامل کیے گئے ہیںیہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے شریف سباوی کیلئے مبارکباد۔
اس موقع پرڈگ فورڈنےکہاکہ ہم سب مل کرامریکی ٹیرف کاسامناکرینگے اورکسی بھی صورت میں اپنامورال گرنے نہیں دینگے۔انہوں نے مزیدکہاوزیراعظم نے 28اپریل کوانتخابات کااعلان کردیاہے جوخوش آئندہے ہم سب آپ کے ساتھ مل کرنئی حکومت بنائے گے اورمستقبل کی بہترطورپرحکمت عملی بنائیں گے۔ڈگ فورڈنے مزیدگفتگوکرتے ہوئے بتایایہ دنیا میں سب سے زیادہ جی ڈی پی کے تناسب سے قرض رکھتے ہیں، یعنی 36 کھرب ڈالر کا قرضہ جو کہ ان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 123% بنتا ہے۔
پیٹرک تمہیں یہ اعداد و شمار معلوم ہیں، اور گریگ، مجھے یاد ہے کہ روب اولیفینٹ اور میں گھبرا جاتے تھے قرضہ جی ڈی پی کا 15% پہنچ جاتا تھا لیکن اب ان کے پاس دنیا کا سب سے زیادہ قرض ہے اور 2 کھرب ڈالر کا بجٹ خسارہ ہے۔ وہ اسی خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عام طور پر یہ خسارہ جی ڈی پی کے 3% تک رہتا ہے لیکن اس وقت یہ 6% تک پہنچ چکا ہے۔ میں تمہیں یقین دلاتا ہوں وہ واقعی مشکل میں ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم اسی دائرے میں رہیں گے اور کبھی ہار نہیں مانیں گے۔
جیسے ہی تم پیچھے ہٹتے ہوتمہارا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ تمہیں لڑنا ہوگا تاکہ امریکہ کے عوام کو اس (معاشی پالیسی کے اثرات) کا احساس ہو۔میں صدر ٹرمپ کو یہ پیغام جلد از جلد بھیجنے والا ہوں۔ اس میں اور بھی بہت کچھ ہے۔مجھے کینیڈا کی ایک چیز بہت پسند ہے، سوچو (بات مکمل نہیں ہوئی)۔خیر، مجھے ان محصولات (tariffs) کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوش آ جاتا ہے۔دوستو میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اور ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔
میزبان پرویزاختر نے شرکاسے ہلکے پھلکے اندازمیں گفتگوکی اورکہا مجھے ایک قریبی دوست کی کال آئی اور اس نے کہا، ’دیکھو کینیڈا میں تمہارے پاس واقعی ایک زبردست وزیرِاعظم ہے۔‘میں نے کہا ’ہاں بالکل!‘تو وہ بولا، ’یہ ملک چلانا آسان نہیں ہے!تواس نے مجھ سے وزیراعظم کانام پوچھاتومیں نے ڈگ فورڈ بتادیاحالانکہ ڈگ فورڈہمارے پریمیئرآف انٹاریوہیں اورموجودہ وزیراعظم مارک کارنی ہیں ۔پرویزاختر کی اس بات پرہال میں قہقہوں اورتالیوں کاشورمچ گیا ۔
افطارڈنرکی اس تقریب میں مسلم کیمونٹی کےعلاوہ دیگرمذاہب کے لوگوں نے بھی اظہاریکجہتی کیلئے بھرپورشرکت کی ۔تقریب کے اختتام پراونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈلوگ میں گھل مل گئے ۔

