مسی ساگا:فلم “کلیسا مرے آگے” کے گیت کی شاندار لانچنگ تقریب

مسی ساگا (خصوصی نمائندہ)کیپٹل بینکوئٹ ہال، مسی ساگا میں معروف رائٹر اور پروڈیوسر روبینہ فیصل کی آنے والی فلم “کلیسا مرے آگے” کے گیت کی لانچگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شائقین، مہمانوں اور کاسٹ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔ پرجوش ماحول، شاندار مقام اور کاسٹ سے خصوصی ملاقات نے اسے ایک منفرد تقریب بنا دیا۔ روبینہ فیصل اور ان کی ٹیم کو اس موقع پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

گیت معروف شاعر افضل ساحر کی شاعری پر مبنی ہے، جس میں “جند” کا استعارہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس گیت کو نامور گلوکار امانت علی نے اپنی آواز میں نبھایا ہے۔ تقریب میں یہ گیت یوٹیوب پر ریلیز بھی کر دیا گیا۔

پردیس میں بسنے والوں کی مکمل ترجمانی کرتا ہوا یہ گیت سامعین کے دل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر روبینہ فیصل اور ون ڈالر پروڈکشنز کو ڈھیروں مبارک باد پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں