مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی وقت کم اور مقابلہ سخت کی مصداق مالز میں خواتین کارش لگ گیا۔کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کیلئے دوڑیں لگ گئیں۔
مالزمیں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔چوڑیوں کے سٹال پرتل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔خوبصورت اوردیدہ زیب ملبوسات کے سٹالزپرخواتین کابے پناہ رش دیکھاجاسکتاہے۔عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔

