اسلام آباد (پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نوٹم جاری کیا ہے اور بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث جیٹ فیول اے ون کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
پی اے اے کی ہدایت کے مطابق ایئرلائنز کو پاکستان سے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ پرواز کرنے کا کہا گیا ہے اور بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول لینے کی رہنمائی بھی جاری کی گئی ہے۔پی اے اے نے بتایا کہ یہ نوٹم 31 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

