لاہور( سپورٹس رپورٹر) سینئر صحافی، ایڈیٹر انچیف جنگ نیوز کینیڈا اشرف خاں لودھی کو سپورٹس فوٹو گرافی اور شعبہ صحافت میں چالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر افراد جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں سلیم ملک ، وسیم اکرم ،معین خان، عامر سہیل ، سابق ٹیسٹ کرکٹرزاعجاز احمد، مشتاق احمد، شبیر احمد ، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتانوں محمد ثقلین اور ذیشان اشرف ، پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوانوں بشیر بھولا بھالا ، عمر بٹ ، اسنوکر ورلڈ چمپئن محمد یوسف اور محمد آصف ،اسکوائش کے سابق ورلڈ چمپئن جان شیر خان،سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ ،پاکستان ٹگ آف وار ، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سابق صدر ظفر عباس لک ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان ،چیف ایگزیکٹوآفیسرسکینز کینیڈا عامر قریشی،جنرل منیجر پاکستان سکینز کینیڈا میاں لطیف،پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر ، سیکرٹری جنرل محمد بابر،خزانچی عبدالقیوم ، انفارمیشن سیکرٹری محمد قیصر چوہان،سپورٹس آرگنائز منیر قادری ،عالمی شہرت یافتہ سینئر سپورٹس صحافی ریاض الدین ، لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے)کے سابق خزانچی ابراہیم خان ، سابق نائب صدر نواز طاہر، پنجابی کے عالمی شہرت یافتہ شاعر بابا نجمی ، آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے سیکرٹری جنرل اکرام بخاری،لاہور پریس کلب کے سابق صدر محسن گورائیہ ، پشاور پریس کلب کے سابق صدر بخار شاہ اور لائف ممبر لاہور پریس کلب اقبال بخاری،میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے نو منتخب صدر عدنان شوکت،لائف ممبرمحمدعالم اورلائف ممبرمحمدعمران عالم شامل ہیں نے دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ان افراد کا کہنا تھا کہ اشرف خاں لودھی نہ صرف ایک بہترین فوٹو جرنلسٹ ہیں بلکہ رکھ رکھاﺅ کے قرینوں سے آشنا ایک محنتی ، مخلص ، ایماندار اور دوست نواز انسان ہیں،اشرف خاں لودھی نے صحافت کے شعبے میں اپنی انتھک محنت سے ایک منفرد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک اور اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ فوٹو گرافر بننا مشکل نہیں لیکن فوٹوگرافی کرنا بہت ہی مشکل فن ہے ،کھیل کے میدان میں کھلاڑی کھیل رہے ہوں، قدرت کے حسین مناظر ہوں یا لوگوں کی بھیڑ،فوٹو گرافی کے فن سے آشنا ایک فوٹوگرافر ان چیزوں میں بہترین زاویہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پھراس کو اپنے کیمرے میں قید کرلیتا ہے اشرف خاں لودھی بھی ایک ایسے فوٹو گرافر ہیں جنہوںنے اپنی فوٹو گرافی کے ذریعے کئی کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر متعارف کرایاہے ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈملنا اشرف خاں لودھی کی فنی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے وہ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔سابق اسنوکر ورلڈ چمپئن محمد یوسف نے کہا کہ فوٹو گرافی ایک مشکل فن ہے مگر اس فن میں وہی افراد ماہر ہوسکتے ہیں جو تصویر نکالنے اور تصویروں کی زبانی کہانی بیان کرنے کا ہنر جانتے ہوں، اشرف خاں لودھی کا شماربھی ان افراد میں ہوتا ہے ۔واضح ہے کہ گزشتہ پچیس سال سے کینیڈامیں مقیم اشرف خاں لودھی لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے لائف نائب صدر ہیں۔