معمرراناکی نئی فلم’باپ‘کے میوزک لانچنگ تقریب

لاہور(نمائندہ خصوصی)لالی وڈفلم انڈسٹری کی نئی فلم’باپ‘کے میوزک لانچنگ تقریب منعقدکی گئی،یہ تقریب ماڈل ٹائون لنک روڈپرایک نجی مال میں منعقدکی گئی۔فلم کی ڈائریکشن اورپروڈکشن ندیم چیمہ کی ہیں ۔ندیم چیمہ مشہورفلم سٹارشفقت چیمہ کے بھائی ہیں اورسینمااورفلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

تقریب میں فلم ’باپ‘کا مرکزی کردارکرنے والے معمررانااورڈائریکٹرپروڈیوسرندیم چیمہ کی آنے والی فلم کے ولن کاکردارکرنے والے آغا سکندرخان نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔اس موقع پرمعمررانانےمذکورہ فلم کے بارے میں بتایاکہ ’باپ‘ایک فیملی فلم ہے جس کی کہانی ہماری آج کے حالات کی عکاسی کرتی ہے ۔یہ فلم بینوں کوایک بارپھرسینماکی طرف لوٹنے پرمجبورکردے گی ۔

معمررانانے کہا 24جنوری کوریلیزہونیوالی یہ فلم پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایک ساتھ ریلیزکی جارہی ہے اورآپ سب کو’باپ‘سینماگھرجاکرضروردیکھناچاہئے۔لالی وڈانڈسٹری میں ایک نیااضافہ آغا سکندرخان کاہے اورجومتعددفلموں میں مین ولن کاکردارکررہے ہیں وہ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اورانہوں نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لوگ غیرمعیاری فلموں کی وجہ سے سینماچھوڑکرچھوٹی سکرین پرڈرامہ کی طرف متوجہ ہوگئے ۔

آغا سکندرخان کامزیدکہناتھااس کے بعدلوگ ٹی وی بھی چھوڑکرصرف موبائل کی 5انچ کی سکرین کی طرف متوجہ ہوگئے ہیں ۔ان کواچھی فلموں کے ذریعے اچھی تفریح فراہم کرناہوگی۔’باپ‘کے ڈائریکٹراورپروڈیوسرندیم چیمہ اس فلم سے بہت پرامیدہیں کہ یہ فلم باکس آفس پریقیناًاچھابزنس کرنے کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کی توجہ کامرکزبھی بنے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں