مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش رُک گئی:امریکی میڈیا

یروشلم/واشنگٹن (رائٹرز/اے ایف پی) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سخت وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش فی الحال روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حکومت کے ایجنڈے سے مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ ہٹا دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا اجلاس دراصل مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ پر بات کرنے کے لیے طے تھا لیکن ایجنڈے کو بدل کر اسے فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے 5 میں سے 4 حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس بیان پر متحدہ عرب امارات نے تنبیہ کی تھی کہ اگر مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کیا گیا تو یہ امارات کے لیے ایک سرخ لکیر ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں