سری نگر (کشمیر میڈیا سروس)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

