ملائشیا : MIHAS کے زیرانتظام پاکستانی حلال پروڈکٹس کی نمائش

ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل حلال شو کیس MIHAS کے زیرانتظام دنیا کی سب سے بڑی حلال پروڈکٹس کی نمائش کا 4 روزہ انعقاد کر دیا گیا۔اس نمائش کا باقاعدہ افتتاح ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کیا۔اس نمائش میں ملائشیا کے نائب وزیراعظم ذاہد حامدی۔ٹریڈ منسٹر۔ سینٹرز اور وزیروں نے اس وزیراعظم کے ہمراہ اس نمائش میں شرکت کی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے سٹیج پر آ کر دنیا کی سب سے بڑی حلال پروڈکٹس کی نمائش ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ ۔ڈاکٹر حسیب امین۔ٹریڈ کونسلر میڈم طاہرہ جاوید اور دنیا بھر کے مندوبین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کی 10 مختلف کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی کمپنیز کے نمائندگان بھی پر امید ہیں اس نمائش سے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی ملے گی جس سے نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ دنیا پاکستان کی مصنوعات سے بھی روشناس ہو گی۔حلال مصنوعات کی یہ نمائش 4 دن تک جاری رہے گی جس میں لاکھوں ڈالرز کی کاروباری ڈیلیز اور لاکھوں لوکل ملائشین صارفین کی آمد متوقع ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں