ملٹن: ’’آزادی میلہ – فیسٹیول آف کلچر‘‘ 17 اگست کو منعقد ہوگا

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی تقاریب، قومی پرچم کشائی، ملی نغمے
کھانے کے اسٹال، ثقافتی رنگ اور گلوکار فیصل رضا کا میوزیکل کنسرٹ

ملٹن،اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)ملٹن کے فئیر گراؤنڈز میں ’’آزادی میلہ – فیسٹیول آف کلچر‘‘ 17 اگست بروز اتوار کو صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک بڑے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کی ثقافت، یکجہتی اور حب الوطنی کے اظہار کیلئےسالانہ روایت بن چکی ہے۔

تقریب میں عوام کیلئےداخلہ فری ہے اور پارکنگ بھی مفت ہوگی۔رنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ جس میں معروف گلوکار فیصل رضا پرفارم کرینگے.پرچم کشائی شام 6:30 بجے، قومی ترانے اور ملی نغموں کے ساتھ مختلف کھانوں کے اسٹالز، بچوں کی تفریح، اور تفریحی جھولے خصوصی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے.

تقریب کا مقصد پاکستانی کینیڈینز کی آزادی کے دن کو منانا، نئی نسل کو قومی ورثے سے روشناس کروانا اور برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

منتظم ایاز ملک کا کہنا ہے’’ہمیں خوشی ہے کہ اس بار بھی تمام کمیونٹی کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس دن کو یادگار بنانے کیلئےہم نے ہر عمر کے افراد کیلئےدلچسپ سرگرمیوں کا بندوبست کیا ہے۔‘‘

معلومات کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں.ایاز ملک:1786-930-416

اپنا تبصرہ لکھیں