ملٹن میں آٹزم کیلئے خصوصی واک کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جائیگا

ٹورنٹو سے میلٹن تک 50 کلومیٹر واک، پیر 13 اکتوبر کو ملٹن ٹاؤن ہال میں استقبالیہ تقریب

ملٹن (نمائندہ خصوصی) — آٹزم کیلئے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے “تھینکس گیونگ واک ٹو سپورٹ آٹزم” کے شرکاء پیر 13 اکتوبر کو ملٹن پہنچیں گے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا۔ یہ واک قاسم صغیر میؤ (QSM) کی قیادت میں ٹورنٹو سٹی ہال سے ملٹن ٹاؤن ہال تک 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 گھنٹے میں مکمل کی جائیگی۔

استقبالیہ تقریب شام ساڑھے پانچ بجے ملٹن ٹاؤن ہال میں منعقد ہوگی، جہاں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شام 5:15 بجے پہنچ کر واکرز کی حوصلہ افزائی کریں۔

تقریب میں خصوصی مہمانوں میں ایم پی پی زی حامد (ایسوسی ایٹ سولیسیٹر جنرل – آٹو تھیفٹ و بیل ریفارم) ملٹن کے میئر گورڈن کرانٹز، اور ندیم اکبر (ممبر ہلٹن پولیس سروسز بورڈ و امیدوار برائے برلنگٹن نارتھ–ملٹن ویسٹ) شامل ہونگے۔

اس موقع پر ٹاؤن اور ریجنل کونسلرز بھی شرکت کرینگے تاکہ اس اہم سماجی مقصد کیلئےاپنی حمایت کا اظہار کر سکیں۔ تقریب کا اہتمام آٹزم اونٹاریو کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جب کہ میڈیا پارٹنر کے طور پر ریڈیو “ای آواز” اس ایونٹ کو کور کریگا۔

واک کے منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران آن لائن شمولیت، تعاون یا عطیہ دینے کیلئےدیے گئے بارکوڈ کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔واک کی براہِ راست تفصیلات “فیس بک پیج @walkforagreatcause” اور واٹس ایپ چینل “Walk for a great cause” پر دستیاب ہونگی۔

یہ تقریب نہ صرف آٹزم کے بارے میں آگاہی کا ذریعہ بنے گی بلکہ ٹورنٹو اور میلٹن کی کمیونٹی کے درمیان یکجہتی اور ہمدردی کی علامت بھی ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں