ملٹن (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ملٹن کے ریجنل کونسلرسیمی اعجاز کا نکاح 12 ربیع الاول کے مبارک دن کو رُباب سے انجام پایا۔

نکاح کے اس پرمسرت موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ قریبی رفقانے خصوصی طورپر شرکت کی. نمایاں مہمانوں میں ملٹن کے میئر گارڈ کرانٹز، پاکستان کے سابق گورنر پنجاب و اٹارنی جنرل، موجودہ رکن قومی اسمبلی این اے-122 اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین سردار لطیف کھوسہ شریک ہوئے۔
تقریب میں موسیقی کیساتھ چار چاند لگانے کیلئےپاکستان کے معروف اور لیجنڈری گلوکار وارث بیگ اور امانت علی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی موجودگی سے محفل کو یادگار بنایا۔

