ملٹن (نامہ نگار) —12 اگست 2025 کو ملٹن کے اسکاٹ بلیوارڈ اور ڈیری روڈ کے قریب ایک پارکنگ لاٹ میں پیش آنے والے حادثے میں ایک پیدل چلنے والا شخص ہلاک ہو گیا۔ ہالٹن ریجنل پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کے وقت ٹرک کی ٹکر سے شہید ہونے والے فرد کو طبی امداد کے باوجود موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ ہالٹن پولیس کی کولیژن ریکنسٹرکشن یونٹ موقع پر جا کر تحقیقات کر رہی ہے۔
حادثے کے وقت ٹرک کا ڈرائیور موقع پر موجود رہامگر ابھی تک اس کے خلاف کسی بھی قسم کے قانونی الزامات یا چارجز سامنے نہیں آئے۔ پولیس تفتیش کار مقامی اداروں سے ویڈیو فوٹیج حاصل کر رہے ہیں، عینی شاہدین سے بات کر رہے ہیں، اور وقوعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

