اسلام آباد / راولپنڈی(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کی مختلف جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست 2025 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔نیب کے مطابق، نیلامی راولپنڈی نیب آفس اور جی-6/1 اسلام آباد میں کی جائے گی۔
نیلامی میں درج ذیل جائیدادیں شامل ہیں.
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس 2
پلاٹ نمبر D-7، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی
پلاٹ نمبر E-7، پارک روڈ
فیز 2، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
روبیش مارکی اینڈ لان
بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس کے قریب
بحریہ ٹاؤن اسلام آباد
متعدد کمرشل اور رہائشی جائیدادیں
مارچ 2025 میں نیب نے ملک ریاض کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، نیو مری گولف سٹی اور تخت پڑی میں جائیدادیں سیل کی تھیں۔سینکڑوں بینک اکاؤنٹس منجمد اور درجنوں گاڑیاں ضبط کر لی گئی تھیں۔
نیب کا مؤقف تھا کہ مخصوص عناصر ملک ریاض کی جانب سے رقوم دبئی منتقل کر رہے ہیں۔ملک ریاض کو واپس لانے کیلئےکارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
ملک ریاض اور ان کے قریبی افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے متعدد کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔نیب کا دعویٰ ہے کہ بحریہ ٹاؤن منصوبے میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
نیب نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک ریاض یا ان کے فرنٹ مینوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی مالی لین دین سے پرہیز کریں۔جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کسی پراپرٹی ڈیل یا سرمایہ کاری سے باز رہیں۔

