ممکن ہے کل مر جائیں،زندگی پر بھروسہ نہیں کر سکتے:عامر خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بیک وقت چھ پروجیکٹس شروع کیے ہیں، انھوں نے کہا ایسا انھوں نے اس احساس پر کیا کہ ممکن ہے کہ یہ ان کے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں، زندگی پر بھروسہ نہیں کر سکتے، ممکن ہے ہم کل مر جائیں۔

59 سالہ عامر خان نے کورونا وائرس کے عروج کے زمانے میں اداکاری ترک اور بالی ووڈ چھوڑنے پر غور کیا تھا لیکن انکے خاندان نے انھیں اس معاملے پر نظر ثانی پر راضی کیا۔

2022 میں انکی فلم لال سنگھ چڈھا کو پذیرائی نہ ملنے پر انھوں نے بریک لینے اور خاندان کی جانب توجہ دینے کا فیصلہ کیا اور جب انکی فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی ہوئی تو انھوں نے چھ نئے پروجیکٹس لیے ہیں۔

دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ممکن ہے کہ یہ انکے کیریئر کے دس فعال سال ہوں، ہم کل مرسکتے ہیں۔

انکے مطابق انھوں نے اس سے قبل کبھی بھی اکٹھے چھ پروجیکٹس نہیں لیے، اور یہ فیصلہ اس احساس پر کیا کہ ممکن ہے کہ یہ انکے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں۔

عامر خان کی سابق اہلیہ نے جب اس پر ان سے عدم اتفاق کرتے ہوئے 97 سالہ ہالی ووڈ اداکار کلنٹ ایسٹ ووڈ کی مثال دی جو اب تک فعال ہیں، تو انکا کہنا تھا کہ کلنٹ ایسٹ ووڈ ایک استثنائی کیس ہیں۔ ان جیسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں جو 90 سال سے زیادہ عمر میں بھی ذہنی طور پر فٹ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں