اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج ملک میں پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث چند ہی دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ایسے بحران میں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محدود اضافہ کرنا آسان نہیں تھا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پہلے سے منصوبہ بندی، سفارتی روابط اور مختلف انتظامات کیے تھے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر یہ اقدامات نہ کیے جاتے تو آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔

