منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والی ایئرلائنز کو ہدایات جاری کردیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایئر لائنز تمام مسافروں کو ماسک فراہم کریں، ایئر لائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس کا عملہ ماسک لازمی پہنیں۔سی اے اے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عملے اور مسافروں کے ہاتھ کو سینیٹائز کیا جائے، مسافروں کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے۔سی اے اے حکام نے کہا کہ منکی پاکس کی علامات والے مسافروں کو آئیسولیٹ کیا جائے۔دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں غیر ممالک کے مسافروں کی منکی پاکس اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days