نئی دہلی(نیٹ ںیوز)بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو ملنے والے نئے غیر ملکی اعزازات پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ماہرین نے ان اعزازات کی سفارتی اہمیت اور افادیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نریندر مودی تازہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے تقریباً سوا لاکھ آبادی والے جزیرہ نما ملک سیشلز پہنچے، تاہم ایوارڈ کے سرٹیفکیٹ میں ان کے نام اور دیگر الفاظ کے املا کی غلطیاں بھی سامنے آئیں، جس پر سوشل میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کو دیے جانے والے بعض غیر ملکی اعزازات ایسے ممالک کی جانب سے دیے گئے ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر محدود اہمیت حاصل ہے، جبکہ بعض اعزازات کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ صرف بھارتی وزیراعظم کو دینے کے لیے متعارف کرائے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے اعزازات سے بھارت کو عملی سفارتی یا اقتصادی فوائد حاصل ہونے کے شواہد محدود ہیں، جس کے باعث ان کی افادیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

