اسلام آباد(نامہ نگار)موسمی خرابی کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 پروازیں منسوخ جبکہ 51 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے 20، لاہور ایئرپورٹ سے 21 اور کراچی ایئرپورٹ سے 9 پروازیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کی 7 پروازیں 1 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کراچی سے لاہور کی 2 پروازوں میں 6، 6 گھنٹے کی تاخیر ہے۔ فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 گھنٹے جبکہ لاہور سے ریاض جانے والی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

