ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج ڈاکٹر محمد لاشمی، صدر اور وائس چانسلر ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی (TMU) کو عزت و احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر لاشمی، جو 2016 سے TMU کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم کے عالمی رہنما میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی مدتِ صدارت کو بجا طور پر 2026 تک توسیع دی گئی ہے۔
ڈاکٹر لاشمی ایک سول انجینئرنگ کے ماہر ہیں اور انہوں نے متعدد اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے، جن میں راجرز سائبرسیکیور کیٹالسٹ اور فیوچر اسکلز سینٹر شامل ہیں۔ انہوں نے ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی (TMU) میں نئے قانون اور میڈیکل اسکولز کی منظوری حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ راجرز کمیونیکیشنز انک، DMZ وینچرز اور دیگر نمایاں تنظیموں کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سال 2022 میں، انہیں “آرڈر آف اونٹاریو” کا اعزاز بھی دیا گیا۔
آج، ڈاکٹر لاشمی کو کنگ چارلس III کرونیشن میڈل سے بھی نوازا جا رہا ہے، جو ان کی تعلیم، قیادت، اور کمیونٹی سروس میں شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے۔براہ کرم میرے ساتھ مل کر ڈاکٹر لاشمی کو اس قابل فخر اور مستحق اعزاز پر مبارکباد دیں۔
ممبر پارلیمنٹ برائے برامپٹن سینٹرشفقت علی کاکہناتھا“آج ہم ایک یادگار موقع کا جشن منانے کیلئےجمع ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد لاشمی کو کرونیشن میڈل پیش کرنا ہمارے لئے ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے، جو ان کی معاشرے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ ان کی غیرمعمولی قیادت نے نمایاں اثر ڈالا ہے، خاص طور پر برامپٹن میں، جہاں انہوں نے ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں میڈیکل اسکول کے قیام کیلئے جو کوششیں کی ہیں، وہ ایک دیرپا فرق پیدا کریں گی۔”

