مونٹریال:محمد سلیم کی کانکورڈیا یونیورسٹی میں گلوبل انسائٹس پروگرام میں شرکت

مونٹریال (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے مونٹریال کی کانکورڈیا یونیورسٹی میں جان مولسن انٹرنیشنل بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’گلوبل انسائٹس‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔

’’نئے عالمی نظام اور تجارت پر اس کے اثرات‘‘ کے موضوع پر ہونے والی گفتگو کے دوران سفیر محمد سلیم نے بدلتی ہوئی عالمی تجارت اور معاشی حالات پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی کاروبار اور سفارتکاری کے شعبوں میں آنے والی نئی نسل یعنی طلبہ اور محققین کے ساتھ رابطہ اور مکالمہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہی نوجوان مستقبل کے رہنما ثابت ہوں گے۔