موٹاپے سے نجات کیلئے مخصوص ڈش

موٹاپا نہ صرف انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اسے ام الامراض بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل تو نہیں البتہ طرز زندگی میں تبدیلی سے ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت غذا میں توازن کیلئے زور دیتے ہیں، درحقیقت اپنی غذا میں پھلوں، سبزیوں، نٹس اور دیگر اشیاء استعمال کرکے کر آپ چربی گُھلا سکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوریا کی ایک مخصوص ڈش ’کمچی‘ موٹاپے کو روکنے میں معاون ہے، جس سے موٹاپے کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

کمچی پکوان بند گوبھی اور چقندر جیسی سبزیوں کو نمک اور خمیر لگا کر، پیاز اور لہسن جیسی سبزیاں شامل کر کے بنایا جاتا ہے۔ مذکورہ کورین ڈش ’کمچی‘ پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا کو فروغ دینے میں مدد دے سکتی ہے۔

محققین کے مطابق بند گوبھی اور چقندر دونوں سبزیوں میں کیلوریز (حراروں) کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ بھرپور وٹامنز، غذائی فائبر اور پیٹ کے مفید بیکٹیریا پر مثبت اثرات رکھتی ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آیا کمچی کی مستقل کھپت کا مٹاپے کے مجموعی خطرے میں کمی سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے یا نہیں۔

محققین نے مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد نے لارجر کورین جینوم کی طویل مدتی تحقیق میں حصہ لیا تھا۔

محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ ایک سے کم بار کمچی کھائی تھی ان کے روزانہ پانچ یا زیادہ بار کمچی کھانے والوں کے مقابلے میں وزن میں اضافہ ہونے، کمر چوڑی ہونے اور مٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں