مچھ:بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا گھیراؤ کرلیا

مچھ(نامہ نگار)بلوچستان میں بولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے اور مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں