مکہ مکرمہ: زائرین کو کرنسی تبدیلی کے وقت محتاط رہنے کی ہدایت

سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج وعمرہ کیلئے آنے والے زائرین کومحتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت نامعلوم افراد سے رابطہ نہ کریں، لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں.مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان ،نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں. کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے عمرہ زائرین کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیاگیا ہے.

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مزیدکہاکہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کیلئےان کی خدمات حاصل کریں۔عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانےکیلئے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجر سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی جعل سازی کا شکار نہ ہوں۔

کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق کرنسی تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ لیں،سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کومزید تنبیہ کی ہے کہ رقم تبدیل کرانے کے بعد منی چینجنر سے رسید لینا نہ بھولیں جو کسی بھی موقع پر آپ کے کام آسکتی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں