مکہ مکرمہ:مناسک حج کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ شروع ،عازمین حج میدان عرفات روانہ

مکہ مکرمہ(نامہ نگار)مناسک حج کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا عازمین حج منی سے میدان عرفات روانہ ہونا شروع ہوگئے سعودی حکام کے مطابق وقوف عرفہ کے حوالے سے تمام انتطامات کو مکمل کر لیا گیا ہے.

مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا جس کیلئے منی سے حجاج کرام کے قافلے میدان عرفات روانہ ہونا شروع ہوچکے ہیں حجاج کرام منی سے پیدل راستوں علاوہ خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں جہاں وہ جبل رحمت اور مسجد نمرہ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں قیام کر رہے ہیں.

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق میدان عرفات میں حجاج کرام کی آمد کے پیش نظر تمام تر اقدامات کر لئے گئے ہیں .آج مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کا مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا .

نماز ظہر اور عصر کو ایک ساتھ باجماعت ادا کیا جائیگا اور عازمین غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے اور مغرب کی آذان ہوتے ہی عازمین زدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور مناسک حج کے تیسرے مرحلے میں رمی جمرات کیلئے کنکریاں جمع کریں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں