میئر نیویارک کا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ فورس ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک(ایجنسیاں) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) فورس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ آئی سی ای نے دن دیہاڑے رینی گڈ کو قتل کیا اور تین ہفتوں سے بھی کم عرصے بعد ایلکس پریٹی کو 10 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جن میں لوگ اپنی گاڑیوں، گھروں اور اپنی زندگیوں سےمحروم ہو رہے ہیں۔میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ ہم خود کو اس ظلم سے الگ نہیں رکھ سکتے، آئی سی ای کو ختم کیا جانا چاہیے۔