میرے چہرے پر نیلم منیر کو دیکھ کر الگ ہی خوشی نظر آتی ہے: یاسر نواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے کے خوشگوار تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ نیلم چاہے میرے ڈرامے میں کام کریں یا فلم میں کام کریں بس انہیں سیٹ پر دیکھ کر میرے چہرے پر ایک الگ ہی خوشی نظر آتی ہے۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ہم ایک ساتھ کئی پروجیکٹس پر کام کر چُکے ہیں اور اب تو نیلم کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر اور اداکار کا ایک دوسرے کو سمجھنا اچھا کام کرنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور آج کل کچھ اداکاروں کے تو سیٹ پر نخرے بھی بہت ہوتے ہیں کہ یہ نہیں کھانا، یہ نہیں پہننا یا کام ایسے نہیں کرنا تو پھر ایسے ماحول میں کام کرنا پھر مشکل ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں