میکسیکو میں ٹریننگ کے دوران نیوی کا کیڈٹ فضا سے جمپ لگاتے ہوئے پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے گر کر ہلاک ہوگیا۔نوجوان کیڈٹ ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا رہا تھا کہ اس دوران اس کا پیراشوٹ خراب ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا، حادثے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 7 کیڈٹس ہیلی کاپٹر سے جمپ لگانے کیلئے نکلتے ہیں مگر بدقسمتی سے آخری والا پیراشوٹ کی خرابی کے باعث فضا سے سیدھا نیچے جا گرتا ہے۔میکسیکن سیکریٹریٹ آف دی نیوی سیمار نے ابھی تک سرکاری طور پر حادثے کے مقام کی تصدیق نہیں کی ہے۔