میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ امریکا میں گر کر تباہ، 5 ہلاک

ٹیکساس(ایجنسیاں) میکسیکو کی بحریہ کا چھوٹا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ مریض اور سات دیگر افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ لے کر جا رہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے بتایا کہ ایک مسافر اب بھی لاپتہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، تاہم بعد میں وضاحت کی گئی کہ اُن میں سے دو ہلاک ہوگئے۔میسیکو کی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے، جن میں چار بحریہ کے عملے کے ارکان اور چار شہری شامل تھے۔