میگھن مارکل کی خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری تمام قانونی مقدمات کے بوجھ سے آزاد ہو جائیں:ذرائع

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے، شہزادہ ہیری اور اِن کی اہلیہ، امریکی اداکارہ و ماڈل میگھن مارکل 2020ء میں اپنے شاہی فرائض چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہو گئے تھے۔

اب حال ہی میں ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن مارکل کی خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری تمام قانونی مقدمات کے بوجھ سے آزاد ہو جائیں، میگھن مارکل بظاہر شہزادہ ہیری کی قانونی جنگ سے تھک چکی ہیں۔

آرچ ویل فاؤنڈیشن کے ایک سابق ملازم کے مطابق، میگھن مارکل اپنے شوہر، پرنس ہیری کی 100 فیصد حمایت کرتی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ اب شہزادہ ہیری قانونی جنگ کو چھوڑ دیں تاکہ یہ جوڑا خوشحال زندگی گزار سکے۔

آرچ ویل فاؤنڈیشن کے ایک سابق ملازم کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل چاہتی ہیں کہ پرنس ہیری سب قانونی معاملات سے آزاد ہو جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن مارکل کو اس بات کا بھی احساس ہے کہ پرنس ہیری قانونی جنگ اپنے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پرنس ہیری 2020ء میں اپنی سیکیورٹی پر معمور میٹروپولیٹن پولیس کے محافظوں کے چھینے جانے کے بعد سے متعدد قانونی مقدمات میں گھرے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے سیکیورٹی اور محافظوں کے چھینے جانے کے مسئلے پر پرنس ہیری اور کنگ چارلس کے درمیان دراڑ بھی پیدا ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ والد اور بیٹے کے درمیان معاملات مکمل خاموشی تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پرنس ہیری کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ ہیری کی جانب سے اپنے والد کو کی گئی کالز کا جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی ہیری نے کبھی کچھ خاص بیمار والد کی طبیعت دریافت کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں