میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، بشریٰ بی بی

چارسدہ : عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ میں بھاگنے والی نہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلنے والوں کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی۔

چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھاگنے والی نہیں ہوں، مجھےڈی چوک میں اکیلاچھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلنے والوں کوکبھی اکیلانہیں چھوڑ سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کونسی ہے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجےاپنی گاڑی میں اکیلی تھی، وہ لوگ ڈی چوک زبردستی خالی کر رہے تھے لیکن میں وہاں سےنہیں ہٹی تھی کیونکہ بانی نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بتایا کہ میں نے سب کو کہا تھاکہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا، بہت سے لوگ گواہ ہیں، میں وہاں اکیلی تھی اور سب نے چھوڑ دیا تھا۔اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ نے جاں بحق کارکن کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔یاد رہے بانی تحریک انصاف کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں گفتگو بھی کی تھی۔

سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا بشریٰ بی بی نے کچھ سخت باتیں کیں؟ آپ پر اور صاحبزادہ حامد رضا پر تنقید کی تھی؟سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وقتی طور پر ایسی باتیں ہوجاتی ہیں لیکن اب ہماری توجہ 24 نومبر کی صورتحال پر ہے، ہم اسلام آباد کی صورتحال پر تعزیتی پروگرامز کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں