گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ میں نے ہتکِ عزت بل پر دستخط نہیں کیے وہ 15دن بعد ازخود پاس ہو جانا تھا۔
سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہتکِ عزت بل کے خلاف ہے اور میں نے ہتکِ عزت بل روکنے کے لیے بحثیت گورنر کوششیں کی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے کے مسائل پر حکّام سے مثبت گفتگو ہوئی۔
سلیم حیدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستانی ایئر پورٹس پر اوورسیز ڈیسک خالی ہوتی ہیں، گورنر ہاؤس پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔