میں ہمیشہ برمپٹن نارتھ کیلڈن کے عوام کیلئے حاضر رہونگی:روبی سہوتا

اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)مارک کارنی کمیونٹی کی سلامتی کو غیر مشروط بنائینگے۔ ہم ضمانت کے قوانین کو مزید سخت کرینگےاوریہ یقینی بنائینگے کہ سنگین جرائم کیلئے سخت سزائیں دی جائیں۔ ان خیالات کااظہارروبی سہوتاجو برامپٹن نارتھ-کیلڈن کیلئے فیڈرل لبرل اُمیدوار ہیں۔

روبی سہوتاتین بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہو چکی ہیں اور سابق کابینہ وزیر اور چیف گورنمنٹ وِپ رہ چکی ہیں۔روبی سہوتانے مزیدکہاکہ مارک کارنی 2000نئے آر سی ایم پی اور سی بی ایس اے افسران تعینات کریں گے اور اپنی سرحدوں کو بند کرینگے تاکہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔اگر آپ ایسا وزیرِاعظم چاہتے ہیں جو معیشت دان ہو پیشہ ور سیاستدان نہیں اگر آپ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو کینیڈا کو جی 7 کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت بنائے اچھے معاوضے والی نوکریاں پیدا کرے گھروں کی تعمیر کرے اور جرائم کے خلاف سخت رویہ اپنائے تو لبرل کو ووٹ دیں۔ روبی سہوتا کو ووٹ دیں۔

روبی سہوتانے بتایاکہ ایک موقع ملاجہاں میرے کنزرویٹو مخالف امن دیپ جج ایک بار پھر حاضر نہیں ہوئے۔اگر کوئی اُمیدوار الیکشن کے دوران سامنے نہیں آ سکتا تو اس پر یہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ بعد میں آپ کیلئے موجود ہوگا۔میں ہمیشہ حاضر ہوتی ہوں۔بہر حال کیلڈن کے رہائشیوں کے سوالات کے جوابات دینا بہت اچھا لگا۔ سوالات اہم ہوتے ہیں یہ عوام کا موقع ہوتا ہے کہ وہ براہ راست اُن لوگوں سے سن سکیں جنہیں وہ ووٹ دے سکتے ہیں۔دعوت دینے کیلئے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔میں ہمیشہ برمپٹن نارتھ کیلڈن کے عوام کیلئے حاضر رہونگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں