ن لیگ کا مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کل مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا اہم اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

مری میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت ن لیگ کی قیادت نے شرکت کرنی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اجلاس میں شرکت سے قبل آج چھانگلہ گلی پہنچی تھیں، ن لیگ کے اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں