نائیجیریا کی ریاست بورنو میں مشتبہ خواتین خودکش بم باروں نے متعدد حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گووزا قصبے میں شادی، جنازے اور اسپتال پر کیے گئے حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے، بالغ اور حاملہ خواتین شامل ہیں، حملوں کی ذمے داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔
بوکو حرام اور اس کا الگ ہونے والا گروپ اسلامک اسٹیٹ مغربی افریقا کے صوبے بورنو میں سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔