نجی اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا انکشاف

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی، 2 نجی اسپتال ملوث نکلے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف سامنے آیا۔

اسلام آباد میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے، غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی تحقیقات آئی ایچ آر اے کی جانب سے کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے 2 نجی اسپتال غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ہیں ، 99 فیصد غیر قانونی پیوند کاری کیس ایک نجی اسپتال سے رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپلانٹ والے اسپتالوں کے کیسز وزارت صحت کو ارسال کردیئے ہیں اور آئی ایچ آر اے کی اسپتالوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ قانون شکن اسپتالوں کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ وزارت صحت کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال صوبائی دارلحکومت لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں نوکری کا جھانسہ دیکر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔ایس پی صدرسدرہ خان نے بتایا تھا کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر شہریوں کو اسلام آباد لیجاتے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں